شروتی ہاسن نے رنبیر کپور کے ساتھ قربتوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی

شروتی ہاسن نے رنبیر کپور کے ساتھ قربتوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی
 شروتی ہاسن نے رنبیر کپور کے ساتھ قربتوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شروتی ہاسن نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور اداکارہ شروتی ہاسن کے درمیان ایک اشتہار کی شوٹنگ کے بعد قربتیں بڑھنے لگی ہیں اور یہی نہیں کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد رنبیر اور شروتی کو کئی مقامات پر ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد دونوں اداکاروں میں معاشقے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب ادکارہ نے اس طرح کی تمام خبرو کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
اپنے انٹرویو میں شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ رنبیر کے ساتھ میرا تعلق جوڑنا عجیب اور مضحکہ خیز ہے کیوں میں اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں لہٰذا میرا کام متاثر کرنے کے لیے ایسی من گھڑت افواہوں پھیلائی جارہی ہیں جن پر میں کان نہیں دھرتی۔

مزید :

کلچر -