ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سکیورٹی انتظامات میں بہتری کیلئے تمام سکولوں کا ڈیٹا ون فائیو پولیس سنٹر کو فراہم کرنیکا فیصلہ

ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سکیورٹی انتظامات میں بہتری کیلئے تمام سکولوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) آرپی او ملتان کے حکم پر ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کے سکیورٹی انتظامات میں بہتری کے لئے تمام سکولو ں کا ڈیٹا 15 پولیس سنٹر کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
‘ پولیس حکام کے مطابق پہلے 15پر کال کرنے کی صورت میں مطلوبہ مقام کی تفصیل معلوم کی جاتی تھی اور پھر وہاں پہنچنے میں ٹائم لگ جاتا تھا مگراب تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کا ڈیٹا نقشے سمیت 15پولیس سنٹر کو فراہم کیا جائے گا ‘ 15سنٹر پر کسی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں کال کرنے پر مذکورہ سکول کا ایڈریس اور نقشہ فوری سامنے آجائے گا اور اس طرح پولیس کو مذکورہ سکول ڈھونڈنے میں وقت نہیں لگے گا بلکہ پولیس چند منٹوں میں ہی مذکورہ سکول پہنچ جائے گی اور کوئیک رسپانس دیتے ہوئے ایکشن کرے گی ‘ آر پی او ملتان نے مذکورہ منصوبے پر کام فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے ‘ اس سلسلے میں پولیس اہلکار سکولوں میں جا کر معلومات جمع کر رہے ہیں اور نقشہ تیار کر رہے ہیں۔
سکولز ڈیٹا