میٹرو بس سٹیشنز میں لگنے والے ڈبل گلیزڈ سولر گلاس کی مڈل ایسٹ ترسیل جاری

میٹرو بس سٹیشنز میں لگنے والے ڈبل گلیزڈ سولر گلاس کی مڈل ایسٹ ترسیل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) میٹرو بس اسٹیشنزمیں لگنے والے ڈبل گلیزڈ سولر گلاس کی مڈل ایسٹ سے ترسیل جاری ہے اور مزید 8 اسٹیشنز کیلئے سولر گلاس ملتان پہنچ گیا ہے جن میں بوسن روڈ پر واقع بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، بہادر پور، ابن القاسم اور نیو ملتان میٹرو بس روٹ کے چوک کمہاراں والا، جناح پارک، جنرل بس اسٹینڈ، وہاڑی چوک اور پیپلز کالونی کے میٹرو بس اسٹیشنز شامل ہیں۔ شاہ رکن عالم، قاسم (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
فورٹ، چونگی نمبر 9 اور میٹرو بس اسٹیشن پرانی تحصیل پر پہلے ہی سولر گلاس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔ مشرق وسطیٰ سے درآمد کئے جانے والے اس نیلے رنگ کے شیشے میں سورج کی حدت کو 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس سے میٹرو اسٹیشنز کے اندر کا درجہ حرارت خوش گوار رہے گا۔ میٹرو بس اسٹیشنزمیں تازہ ہوا کے داخلے کیلئے چاروں طرف لوئرز لگائے گئے ہیں اور اس حوالے سے لاہور ، راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبوں کے تجربے سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔ لاہور اور پاکستان میٹرو بس سسٹم کے میٹروبس اسٹیشنزمیں چھت سے گراؤنڈ تک چاروں طرف شیشہ لگایا گیا ہے جس سے اسٹیشنزمیں حبس پیدا ہو جاتا ہے۔ اس تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتان بس اسٹیشنزکے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ۔ ایلومینیم سینڈ وچ پینل کی چھتیں، لوئرز اور سولر گلاس لگایا جا رہا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشنزمیں اس سولر گلاس کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو بس اسٹیشنزکی چھتوں پر کلیڈنگ لگانے کا کام بھی جاری ہے۔
سولر گلاس