اسلام آباد بند کرنیکا منصوبہ بری طرح فلاپ ہوگا‘ ساجد مہدی سلیم

اسلام آباد بند کرنیکا منصوبہ بری طرح فلاپ ہوگا‘ ساجد مہدی سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماچھیوال(نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ فیزیکل پلاننگ و ایم این اے حلقہ 168ماچھیوال سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے زرعی ترقیاتی بینک برانچ ماچھیوال میں دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی سہولت کے لیے زرعی ترقیاتی بنک ماچھیوال برانچ کا افتتاح 28اکتوبر کو ہو رہا ہے مہمان خصوصی صدر زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ سید خالق حسین شاہ اپنے دست (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
مبارک سے کریں گے انہوں نے کہا کہ میں خود ایک زمیندار ہوں اور کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں مسلم لیگ (ن ) کی حکومت زمینداروں اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عنقریب ماچھیوال میں گرڈ سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گاجس کے لیے زمین حاصل کر لی گئی ہے جس سے علاقہ میں وولٹیج کی کمی بیشی کا مسئلہ حل ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے جبکہ عمران خان میچور آدمی نہیں ہے اب زیادہ دیر تک عوام کو دھرنوں اور ریلیوں سے دھوکہ نہیں دے سکتا پہلے کی طرح اسلام آباد بند کرنے کا منصوبہ بھی بری طرح فلاپ ہو گا با شعور اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ملکی مسائل کے حل کے لیے سپریم ادارہ پارلیمنٹ ہے جبکہ عمران خان پارلیمنٹ آنے سے گھبراتے ہیں دھرنے ،ریلیاں مسائل کا حل نہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین حاجی امیر علی ،وائس چیئرمین ملک محسن اعوان ، چوہدری شمیم رضا ، چوہدری عبداکوحید آرائیں ، طالب حسین ڈھڈی، نذیر احمد ڈھڈی ، ارسلان سلیم چوہدری ، فاروق احمد و دیگر بھی موجود تھے.