پنجاب بھر میں سیٹلمنٹ کلیمز کے علمدرآمد پر پابندی عائد کردی گئی

پنجاب بھر میں سیٹلمنٹ کلیمز کے علمدرآمد پر پابندی عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبہ بھر میں سٹیلنمنٹ کلیمز کے عمل درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو مراسلہ جات جاری کردئیے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے جعلی مراسلہ جات کے ذریعہ صوبہ بھر میں سرکاری اراضی ہتھیانے کا کا سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔پنجاب بھر میں اربوں روپے مالیت کی اراضی لینڈ مافیا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
ہتھیا چکا ہے۔اس قسم کی اطلاعات سامنے آنے پر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اپنے آفس میں ایک فوکل پرسن مقدر کیا ہے۔جو اس طرح کی کلیمز کی ویری فیکیشن کرے گا۔دریں اثناء فوکل پرسن نے پنجاب بھر کے ڈی سی اوز سے گزشتہ5سالوں کے دوران جاری ہونے والے کلیمز کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس حوالے سے ڈی سی او ملتان نے سٹلیمنٹ برانچ سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
سیٹلمنٹ کلیمز