کھربوں کی کرپشن کرنیوالے حکمرانوں کے جیل جانیکا وقت آگیا،شیخ عثمان فاروق

کھربوں کی کرپشن کرنیوالے حکمرانوں کے جیل جانیکا وقت آگیا،شیخ عثمان فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا ں ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے حکمرانوں کے جیل جانے کا وقت آگیا ہے کرپشن فری پاکستان تحریک کے دوسرے مرحلے میں 23 اکتوبر کوصوبہ خیبرپختون خواہ30 اکتوبرکوصوبہ پنجاب کے زیرِ اہتمام لاہورمیں امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کے زیرقیادت تاریخ سازریلیاں منعقدکی جائیں گی یہ بات جماعت اسلامی ڈیرہ غازیخان زون کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ انگریزی اخبارمیں سرل المیڈاکی رپورٹ کے بعد پوری دنیامیں پاکستان اسکی فوج اور ایٹمی پروگرام کے خلاف زہریلاپراپیگنڈہ کیاجارہاہے اور قومی سلامتی کے خلاف وہی عناصرسرگرم عمل ہیں جنہوں نے کھربوں ڈالرزکی کرپشن کی اوردوسرے ملکوں میں پلازے ،فلیٹ ،ہوٹل ،جائیدادیں،آف شورکمپنیاں بناکر قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچایااور عوام کو غربت ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ بے روز گاری کے تحفے دئیے ۔