بحریہ ٹاؤن کا قائد اعظم ؒ کے خاندان کی فوری امداد کا اعلان

بحریہ ٹاؤن کا قائد اعظم ؒ کے خاندان کی فوری امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)قائد اعظم ؒ محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح شہر قائد میں ہی دیرینہ مدت سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبورہیں۔اس بات کی خبر جب چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین تک پہنچی تو انہوں نے جناح خاندان کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ امداد کے ساتھ اسلم جناح اور ان کی بیٹی کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔اس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) موقع پر اسلم جناح نے بحریہ ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین جو ہمدرد پاکستان ہیں اورانہوں نے مددفرمائی ۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے اس موقع پرکہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو اپنے کندھوں پر ذمہ داری سے بڑھ کر وہ قرض سمجھتا ہوں جو من حیث القوم ہم سب نے ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جناح خاندان کی پوری دیکھ بھال کی جا ئے گی۔
ؓبحریہ ٹاؤن