اسلام آباد بند کرنیکا اعلان آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے‘ رئیس محبوب احمد

اسلام آباد بند کرنیکا اعلان آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے‘ رئیس محبوب احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار ر ئیس محبوب احمد خان نے کہاہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کی خواہش پوری نہ ہونے پر اپنی فرسٹریشن مٹانے کے لئے امن وامان سے کھیلنے سے باز رہیں ۔ عوام ان کے کھیل تماشے دیکھ چکy، اب ان کا کسی قیمت پر کوئی ساتھ نہیں دے گا اور وہ اپنے ساتھ سب کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ انھوں نے کہاکہ عمران (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
خان کے یکطرفہ فیصلے ان کی اپنی پارٹی کے لئے تقسیم او رانتشار کا باعث بن رہے ہیں ۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمن قوتوں کا ساتھ دیا اور بالخصوص بھارت کو یہ پیغام دیا کہ اس اہم قومی مسئلے کے اوپر بھی پاکستان میں تقسیم پائی جاتی ہے انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئیے اور اسمبلیوں میں جا کر اپنا جمہوری کردار ادا کرنا چاہیے انھوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے 3برسوں میں قومی مسائل کے حل کے لئے دیانتداری سے کوشش کی ہے اور انشاء اللہ 2018تک لوڈ شیڈنگ سمیت درپیش مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔
رئیس محبوب