ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں میں کم سیٹیں رکھنے پر امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں میں کم سیٹیں رکھنے پر امیدواروں کا احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصو صی) ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں نے کم سیٹیں رکھنے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیٹوں میں اضافے کا مطالبہ کیاہے۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
اس سلسلے میں امیدواروں نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیکل کالج میں کم نشستوں کے خلاف نعرے لگا ئے ۔ اس موقع پر امیدواروں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سر کاری میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں نشستیں3621 سے بڑھا کر 4450 کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا ہے اس لئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ طلبہ کو داخلہ دیاجاسکے۔