بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے :سردار ایاز صادق

بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے :سردار ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر سے پہلوتہی کی گئی تو بر صغیر ہی نہیں پورے خطے کی تر قی وخوشحالی خواب بن کر رہ جائے گی بھارت کا جنگی جنون نہ صر ف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے پاکستا ن نے ہمیشہ تحمل اور بر داشت کا مظاہر ہ کیا ہے مسلسل کسی بھی جوابی کاروائی سے اجتناب کر رہا ہے تا ہم اگر بھا رت کی طر ف سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پوری پاکستانی قوم مل کر اس کا جواب دے گی پاکستانی قوم اور افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے متحد اور ہمہ وقت تیارہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انقرہ میں اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین کے ایگزیکٹو کمیٹی کے 36ویں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں 57اسلامی ممالک کی پارلیمان کے سپیکر ،چیرمین ،صدور اور نمائندہ تنظیموں نے شر کت کی ۔سپیکر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام میں اشتعال پیدا کرنے والی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے بغیر امن واستحکام قائم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اجلاس کے مندوبین کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر سے پہلوتہی کی تو نہ صر ف بر صغیر بلکہ پورے خطے کی تر قی وخوشحالی صرف ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔ بھارت کو خطے کے امن واستحکام کے لیے کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔ عالمی برادری سے بھارت کی جارحیت پسندی پر نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں تمام تر ذمہ داری بھارت پر ہوگی ۔سر دار ایاز صادق نے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری جنرل PUIC سے مستقل انسانی حقو ق کمیشن یا UNHRCجنیوا کے ساتھ مشترکہ کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔سپیکر نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی طر ف سے ظلمانہ کاروائیوں جن میں نہتے عوام پرپیلٹ گن اور شارٹ گن سے بلا اشتعال فائرنگ، ایمبولسنز، ہسپتالوں اور جنازوں پر حملے، کرفیو کا نفاذ، حریت کانفرنس کی قیادت کی نظر بندی، ایمنسٹی انٹر نیشنل اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے دفاتر کی تالا بندی، میڈیا کا بلیک آؤٹ اور UNHRCکے فیکٹ فائنڈنگ میشن کو مقبوضہ وادی میں اجازت نہ دینا شامل ہے جو بھارت کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری تحریک کو دبانے کے لیے کر رہا ہے کی شدید مذمت کی ۔سر دار ایاز صادق نے اجلاس کے شر کاء کو بھارتی فوج کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور آزادی کی تحریک میں شہید کیے جانے والوں کے اعداد شمارسے آگاہ کیا اور کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے درندگی، حیوانگی اورپلیٹ گن کے ذریعے نا بیناں بنائے جانے والے بچوں کے ویڈیو کلپ بھی دکھائے ۔انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیر ی خواتین اور بچوں پر بھارتی افواج کی طر ف سے بیہمانہ تشدد پوری دنیاکے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طر ف سے مظلوم کشمیری عوام پرظالمانہ کاروائیاں تمام مقامی اور بین الااقومی قوانین کی کھلی خلاف ورز ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور سیکولر ریاست کی جھوٹے دعوایدار بھارت میں کشمیری عوام کو عید کی نماز پڑھنے اور دیگر مذہبی رسومات ادا کرنے تک کی اجازت نہیں ۔انہوں نے بھارتی جنگی جنون کو تحریک آزادی کشمیر جس کوبرہان وانی کی شہادت سے ایک نیا ولولہ حاصل ہوا ہے کو دبانے کی سازش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طر ف سے تحریک آزادی کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبانے کی کوشش بدنیتی پر مبنی ہے۔

مزید :

علاقائی -