کسٹمز حکام نے سمگل شدہ سامان سے بھرے دو ٹرک پکڑ لئے

کسٹمز حکام نے سمگل شدہ سامان سے بھرے دو ٹرک پکڑ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ملتان روڈ اور اکبری منڈی کے علاقہ میں کارروائیاں، سمگل شدہ انڈین زیرہ اور لبریکنٹ آئل سے بھرے دو ٹرک پکڑ لئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق ایکس اے فائیو ٹو ایٹ نمبر ٹرک 5ہزار 2سو کلو گرام زیرہ لے کر کشمیر سے اکبری منڈی جا رہا تھا۔ اسی طرح ٹی کے سی نائن زیرو سیون نمبر ٹرک کوئٹہ سے سمگل شدہ ایرانی لبریکینٹ آئل کی بھاری کھیپ لے کر مصری شاہ جارہا تھا۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ وقار چیمہ، انسپکٹر شاہد بھٹی اور اعجاز بٹ شامل تھے۔حکام کا کہنا تھاکہ سمگل شدہ زیرے اور لبریکینٹ آئل کی بھاری کھیپ بحق سرکار ضبط کرکے سمگل شدہ زیرہ اور آئل منگوانے والی پارٹی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -