پاکستان کیخلاف سازشیں کر نیوالا بھارت خود تنہا ہو گیا ،چودھری سرور

پاکستان کیخلاف سازشیں کر نیوالا بھارت خود تنہا ہو گیا ،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دشمنی کی تمام حد یں پا ر کردیں ہیں ‘پاکستان کیخلاف سازشیں کر نیوالا بھارت دنیا میں خود تنہا ہو چکا ہے ‘تحر یک انصاف آئین وقانون کے مطابق کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ‘2نومبر کو بھی پرا من احتجاج کیا جائیگاہم ملک سے کر پشن ختم کر کے ہی دم لیں گے ‘(ن) لیگ کو چاہیے وہ ملک میں احتساب کے بند راستے کھول دیں ۔ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کی مہم کی دوران گلاسکو میں تحر یک انصاف کے زیر اہتمام استقبالیہ تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی وہ دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن اس کو منہ کی کھانا پڑرہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -