صدارت کیلئے عبدالقادر بلوچ کے کاغذات نامزدگی مجلس عاملہ کا رکن نہ ہونے کے باعث مسترد ہوئے

صدارت کیلئے عبدالقادر بلوچ کے کاغذات نامزدگی مجلس عاملہ کا رکن نہ ہونے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں صدر کے عہدے کے امیدوار وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کے کاغذات نامزدگی مجلس عاملہ کا رکن نہ ہونے کے باعث مسترد کر دئیے گئے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینیٹر جعفر اقبال نے پارٹی کے صدر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور عبدالقادر بلوچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم عبدالقادر بلوچ کے مجلس عاملہ کا رکن نہ ہونے کے باعث ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں لہذا وزیر اعظم نواز شریف پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -