مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ کی دو قراردادوں کی توثیق 4 نئی قراردادوں کی منظوری

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ کی دو قراردادوں کی توثیق 4 نئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ کی دو قراردادوں کی توثیق کی گئی جبکہ نومنتخب سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان کی طرف سے پیش کی گئی 4 نئی قراردادیں منظور کی گئی، منظور کی گئی قرادادوں میں ایک قرارداد میاں نوازشریف سمیت تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی ، دوسری قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیااور اقوام عالم سے کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تیسری قرارداد میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے پر اور کامیاب آپریشن ضرب عضب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افسروں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، چوتھی قرارداد میں عوام کی طرف سے ن لیگ پر تیسری مرتبہ اقتدار کی ذمہ داری تفویض کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ عوام کھوکھلے نعرے لگانے والوں اور منفی سیاست کرنے والی پارٹیوں اور سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -