شہبازشریف کی وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شہبازشریف کی وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلامقابلہ صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب چےئرمین راجہ ظفر الحق، سینئر نائب صدور،سیکرٹری اطلاعات اورسیکرٹری فنانس کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)جمہوریت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جمہوری تقاضے پورے کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کرکے اعلی جمہوری روایات قائم رکھی ہیں اور ملک بھر سے کونسل ممبران نے والہانہ جذبوں، نظم و ضبط اور خوش اسلوبی کیساتھ محمد نوازشریف کوپارٹی کا صدر اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب کرکے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نو منتخب عہدیداران مزید جوش و جذبے کیساتھ عوامی خدمت کیلئے سرگرم رہیں گے اور پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط اور فعال کرنے کیساتھ ملک کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -