امریکی صدارتی انتخابات سروے ،ہیلری کو 15ریاستوں میں واضح برتری

امریکی صدارتی انتخابات سروے ،ہیلری کو 15ریاستوں میں واضح برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)واشنگٹن پوسٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق 15ریاستوں میں ہیلری کلنٹن کوڈونلڈٹرمپ پرواضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ کی امیدوراہیلری کوآئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت کامیابی متوقع ہے۔ہیلری کوان ریاستوں سبقت حاصل ہے جہاں الیکٹرول ووٹوں کی تعداد304ہے جبکہ ڈونلڈٹرمپ کی برتری والی سٹیٹس میں الیکٹرول ووٹوں کی کل تعداد 138بتائی جاتی ہے۔اہم بات یہ سامنے آئی کہ ٹرمپ کی ٹیکساس اورجارجیا میں برتری نظرآرہی ہے،دوسری طرف ہیلری ہیمپشائرمیں مظبوط ہیں۔سروے میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ اس ساری صورتحال میں اگر ٹرمپ جارجیاکے مکمل20الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں توپھربھی وہ 270الیکٹرول ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے جوکہ امریکی صدرمنتخب ہونے کیلئے ضروری ہیں اس طرح ڈیموکریٹ امیدوارہیلری کلنٹن کی جیت کے واضح آثاردکھائی دیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -