سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں سے پابندی اٹھا لی، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں سے پابندی اٹھا لی، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ حکومت 50 ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کریگی۔سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹفکیشن کے مطابق ایک سے 15 گریڈ کی سرکاری ملازمتیں سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے دی جائیں گی۔ ملازمتوں میں 5فیصد خواتین جبکہ 2 فیصد معذوروں کا کوٹہ ہو گا جبکہ اقلیتوں کو بھی مخصوص کوٹہ کے ذریعے ملازمتیں دی جائیں گی۔ 16 گریڈ کی ملازمتوں کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن مجاز ہو گا۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے حکم پر سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کی تھی

مزید :

صفحہ اول -