حاملہ خاتون کی کلینک میں ہلاکت ڈاکٹروں کا زہر خورانی کا شبہ

حاملہ خاتون کی کلینک میں ہلاکت ڈاکٹروں کا زہر خورانی کا شبہ
 حاملہ خاتون کی کلینک میں ہلاکت ڈاکٹروں کا زہر خورانی کا شبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے،وقائع نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے میں کلینک میں چیک اپ کے لیے آئی ہوئی 7ماہ کی حاملہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک ، ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوئی جبکہ لواحقین نے الزام لگایا کہ ہما کی موت غلط انجکشن لگانے سے واقع ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کی رہائشی ہما نامی خاتون 7ماہ کی حاملہ تھی، روٹین چیک اپ کے لیے ایک پرائیوٹ کلینک پر گئی جہاں اس کی اچانک حالت غیر ہو گئی اور اسی دوران اس کی موت واقع ہو گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لواحقین کی بڑی تعداد کلینک کے باہر جمع ہو گئی اور انہوں نے کلینک کی انتطامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -