پنجاب :619ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق 533شدید زخمی ہوگئے

پنجاب :619ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق 533شدید زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز619ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں533افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران 10 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 291 ڈرائیور،9 کم عمرڈرائیور، 365 مسافر اور 101 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ90ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 90 متاثرین کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
،فیصل آباد 53 حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 33 حادثات میں 38 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 757 متاثرین میں609مرد اور148خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 524 موٹر سائیکلز، 98آٹو رکشے،72 موٹر کاریں، 49 مسافر بسیں، 23 ٹرک اور61دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -