اجازت مل گئی، پرائمری اور مڈل سکولوں کو سیکنڈ شفٹ میں اپ گر یڈ کیا جائے گا

اجازت مل گئی، پرائمری اور مڈل سکولوں کو سیکنڈ شفٹ میں اپ گر یڈ کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل رپو رٹر )شہر بھر کے پرائمری اور مڈل سکولوں کو سکینڈ شفٹ میں اپ گریڈ کرنے کی اجازت مل گئی۔ دوسری شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ کو اضافی تنخواہ ملے گی۔ ہیڈ ماسٹر 20 ہزار، سینئر سکول ٹیچر 18 ہزار، ایلیمنٹری سکول ٹیچر کو 15 ہزار اور پرائمری سکول ٹیچر کو 12 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ سکول ایجوکیشن نے شہر بھر کے پرائمری اور مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی اجازت دے دی۔ سکول سربراہان پرائمری اور مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے بعد سکینڈ شفٹ میں بچوں کو پڑھا سکیں گے۔ پرائمری سکول سکینڈ شفٹ میں مڈل سکول کے طور پر لگایا جاسکے گا جبکہ مڈل سکول سکینڈ شفٹ میں ہائی سکول کے طور پر لگایا جائے گا۔پہلی شفٹ کے اساتذہ ہی دوسری شفٹ میں بچوں کو پڑھائیں گے۔ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق کا کہنا تھا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن سے دور دراز علاقے کے بچوں کو فائدہ ہوگا اور تعلیم عام ہوگی۔