کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی یقینی بنانے کے سلسلے میں قرارداد جمع

کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی یقینی بنانے کے سلسلے میں قرارداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل رپو رٹر )مسلم لیگ ق کے رہنما عامر سلطان چیمہ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی کو یقینی بنانے اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف2 قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیں۔بتا یا گیا ہے کہ عامر سلطان چیمہ نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام سگریٹ وپان فروشوں کو پابند کیا جائے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو شناختی کارڈ دیکھے بغیر سگریٹ فروخت نہ کریں کیونکہ پابندی کے باوجود کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ صوبہ بھر کے تمام سکولوں اور کالجوں کی حدود میں دکانیں بنانے کی اجازت نہ دی جائے۔