آلو سستا کرنے والے پٹرول کی قیمت بھی کم کریں،مراد راس

آلو سستا کرنے والے پٹرول کی قیمت بھی کم کریں،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آلو کی قیمت میں کمی کا چرچا کرنے والے قوم کو یہ بھی بتائیں کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بھی 145 ڈالر فی بیرل سے 30 بیرل فی ڈالر پر آ گئے ہیں اسی طرح بجلی اور گیس کے بل بھی اب ڈبل ہو گئے ہیں۔ سبزیاں، دالیں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے باہر نکل چکے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عوام کو آلو کی قیمت کا بتا کر گمراہ نہیں کر سکے۔ عوام کو بیرونی قرضوں سے متعلق بھی بخوبی آگاہی ہے۔
تحریک انصاف نے ان تین سالوں میں عوام کو جتنا باشعور کر دیا ہے اب اگلی دفعہ بھی اقتدار کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔