وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ اظہر علی کی ٹرپل سنچری اوریاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ کے باعث پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی۔انہو ں نے کہا کہ شاندار ٹرپل سنچری بناکر اظہر علی نے بہترین اننگزکھیلی ہے اور یاسر شاہ اپنی سپن باؤلنگ کا جادوچلاکر وکٹوں کی تیزترین سنچری کرنیوالے ایشین باؤلربنے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شاندار کارکردگی پربلے باز اظہر علی اورباولر یاسر شاہ کو مبارکباددی ہے اورکہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کرکے کامیابی حاصل کی ہے ۔ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ ٹیسٹ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -