پاک فوج کے مختلف شعبوں میں امام اور خطیب کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے علماء کے40 رکنی وفد کا منصورہ کا دورہ

پاک فوج کے مختلف شعبوں میں امام اور خطیب کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے علماء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پاک فوج کے مختلف شعبوں میں امام اور خطیب کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے علماء کے چالیس رکنی وفد نے ڈائریکٹر دعوہ اکیڈمی اسلام آباد کی قیادت میں منصورہ کا دورہ کیااور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز، صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان مولانا عبدالمالک و دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ حق کے غلبہ کی کوشش کی ہے۔ امت کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ہمارے اسلاف اور آئمہ کرام نے اپنی آراء کا اظہار تو کیا، مگر ان کی بنیاد پر فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں ہوا کرتا تھا۔ ہم ایک امت ہیں اور ہمارا دشمن ہمیں انتشار میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔ ہم سب کی بقاء اس میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کریں اور سیکولر عناصر کے مقابلے میں یک جان ہوجائیں۔ علماء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ہم دینی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے ہمیشہ سے داعی رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -