پارٹی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تحسین فواد

پارٹی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تحسین فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے انٹر اپارٹی انتخابات ایسے کرائے جاتے ہیں ۔قیادت نے پارٹی کے ساتھ 30سال کام کرنے والے ورکروں کو نوازہ ہے۔ن لیگ جمہوری پارٹی ہے اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے۔دھرنوں کے زور پر حکومتیں نہیں بنائی جاسکتی جب تک عوام اپنے قیمتی ووٹ دے کر کامیاب نہیں کراتی۔

یک بیان میں تحسین فواد نے کہا راجہ ظفر الحق جیسے سینئر پارٹی رہنماؤں کا مسلم لیگ(ن) کی تاریخ میں اہم رول ہے ۔ان کے علاوہ تمام نو منتخب عہدیدار مباک بات کے مستحکم ہیں جہنوں نے پارٹی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں ۔ن لیگ نے ہمیشہ نظریاتی کارکنوں کا ساتھ دیا ہے اور ان کو آگے آنے کے مواقعے فراہم کیے ہیں ۔عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کی تاریخی غلطی کرنے جارہے ہیں ان کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ہے لیکن عوام ان کے ناپاک ارادے کبھی پورے نہیں ہونے دینگے۔