اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کیخلاف اپیل دائر

اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبرواپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔درخواست گزارتحریک انصاف کی خاتون اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی شنیلہ روتھ نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں لیکن اقلیتی اراکین اسمبلی سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے. اپیل میں کہا گیا کہ ترقیاتی فنڈز کا جاری نہ ہونے سے اقلیتی ووٹرز کے لیے منصوبے شروع نہیں ہوسکے. اپیل میں الزام لگایا گیا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی فنڈز کو اپنی سیاسی جماعت سے وابستگی رکھنے والے اراکین کو فراہم کر کے سیاسی مفادات حاصل کر رہی ہے۔. اپیل میں استدعا کی گئی کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا جائے.۔

مزید :

صفحہ آخر -