اویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

اویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ادویات کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں۔

ایک مرتبہ پھر ادویہ ساز کمپنیوں اور ان کے ڈیلروں نے114 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر لیا ہے ان میں اکثریت جان بچانے میں اہم کردار ادا کرنے والی ادویا ت کی ہے۔سب سے زیادہ اضافہ شوگر اور ہارٹ اٹیک اور انسولین میں کیا گیا ہے جس کی قیمت 540سے580روپے کر دی گئی ہے جبکہ انسولین کی قیمت میں گزشتہ2ماہ کے دوران دو مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ اس کی قیمت میں 65روپے اضافہ کیا گیا تھا۔اس طرح دو ماہ کے دوران انسولین اور ہیومولین 70/30 کی قیمت میں 105روپے فی وائل کا اضافہ کیا گیا ہے ۔