حکومتی پالیسیاں ملک کو مقروض کرتی جا رہی ہیں،ناصر رمضان گجر

حکومتی پالیسیاں ملک کو مقروض کرتی جا رہی ہیں،ناصر رمضان گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک مقروضستان بنتا جارہا ہے 225ارب ڈالر کے حکومتی قرضے ملک کو قرضوں کے جال میں جکڑ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی صنعتوں کی زبوں حالی کی طرف توجہ دے کیونکہ ملکی برآمدات تیزی سے گرتی جارہی ہیں اور تجارتی خسارہ میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہورہی ہے۔

جس کے باعث حکومت قرضے لینے پر مجبور ہورہی ہے ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعوؤں کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ، حکومتی ناکام پالیسیوں کے باعث مالیاتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے اور حکومت کاروبار زندگی چلانے کیلئے آئی ایم ایف ملکی بنکوں اور دیگر اداروں سے قرضے حاصل کررہی ہے حکومت قرضے حاصل کرنے کی بجائے اپنے شاہانہ اخراجات کو کنٹرول کرے اور وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج کو کم کرے تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کے باعث پاکستان میں ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی اب لاکھوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے ملکی معیشت دباؤ میں ہے۔