تحریک انصاف کا ممکنہ گرفتار یوں پر تھانوں کے باہردھرنوں کا اعلان

تحریک انصاف کا ممکنہ گرفتار یوں پر تھانوں کے باہردھرنوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کارکنوں کی ممکنہ گرفتار یوں پر متعلقہ تھانوں پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حالات خراب کئے تو دو نومبر سے پہلے ہی شہروں کی بندش کا آغاز کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ شریف برادران پا نا مہ اور کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب احتساب سے بھاگ رہے ہیں، جھگڑا اسی دن ختم ہو جائے گا جس دن میاں نواز شریف خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -