خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ویزہ فیسوں میں ترمیم کر نے کی ہدایت

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ویزہ فیسوں میں ترمیم کر نے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین پر دو ہزار ریال اور انشورنس کے نام پر 17ہزار 440روپے لگانے اور ملٹی پل ویزہ ،ویزٹ ویزہ اور اقامہ فیسوں میں بے تحاشا اضافے کو واپس لینے کے حوالے سے دنیا بھر سے سعودی حکومت پر دباوُ بڑھنے کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سوشل میڈیا سے فیڈ بیک لیتے ہوئے اور اسلامی ممالک کی طرف سے سخت ردِ عمل کے بعد سعودی ویزوں میں اضافہ کی گئی فیسوں میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے معلوم ہوا ہے اس سلسلے میں ولی عہد ،وزیر داخلہ محمد بن نایف نے خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اہم اجلاس طلب کر لیا ہے رواں ہفتے میں فیسوں میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار ریال کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ سعودیہ کی طرف سے طلب کیے گئے اجلاس میں دو ہزار ریال سمیت دیگر ویزوں پر لگائی گئی اضافی فیسوں اور دیگر معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔
فیس

مزید :

صفحہ آخر -