الیکشن کمیشن عمران خان کو نوٹس بھجوا کر ن لیگ کا وفا دار بننے کی کوشش کررہا ہے،اعجاز چودھری

الیکشن کمیشن عمران خان کو نوٹس بھجوا کر ن لیگ کا وفا دار بننے کی کوشش کررہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر کے حکومت کی خو شنو دی میں ایک قد م اور آ گے بڑھ کر ن لیگ کا وفا دار بننے کی کو شش کررہاہے اگر عمران خان نے اثا ثے چھپا ئے ہو تے تو وہ بھی مک مکا کی سیا ست کر تااور ملک میں جلسے اور جلو س نہ کرتا عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اتر تے ہیں نواز شریف اور شہباز شر یف خو د آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اتر تے،الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہو کر ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے اثا ثو ں کا بھی جا ئزہ لے حقیقت میں الیکشن کمیشن سمیت تمام حکومتی شخصیا ت کو بچانے والے ادارے عمران خان سے پر یشان ہیں۔


انہوں نے مز ید کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد پر امن ا حتجاج میں حکومت نے رکاوٹیں یا گر فتاریاں کر نے کو شش کی تو پی ٹی آئی بھر پور مذمت کر ے گی۔

،پانامہ چور حکمران ٹو لہ احتساب کے لیے تیار ہو جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف ،آصف زرداری اور موٹو گینگ سے نجا ت حا صل کر نے کے لیے 2نومبر کو گھروں سے با ہر نکلیں ،بے بی بھٹو بڑھکیں لگا نے سے پہلے کراچی کو کوڑے سے نجات دلاویں ،ملک میں جس دن صاف و شفاف احتسا ب ہو ا تو (ن) لیگ سمیت ساری پیپلز پار ٹی جیل کے اندر ہوگی ، پارٹی رہنماوں شبیر سیا ل ،فیاض بھٹی ،رانا عبدالسمیع اور ثوبیہ کمال سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پار ٹی کی پنجاب میں حالت یہ ہے کے پہلے تو انھیں الیکشن لڑنے کے لیے کو ئی امیدوار نہیں ملتا اگر کو ئی الیکشن لڑتا ہے تو اُس کی بھی ضمانت ضبط ہو جا تی ہے ،پیپلز پار ٹی کا تین صو بوں صفایا ہو چکا ہے اور اب صرف اندرون سندھ تک محدورہو کر رہ گئی ہے ، بے بی بھٹو کے اردگرد چوروں کا ٹو لہ موجودہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے ان چور اور لیٹروں کا آخری دم تک ڈٹ کر مقابلہ کر گی ،پیپلز پار ٹی اگر ملکی سیا ست میں واپسی چا ہیتی ہے تو زرداری مافیا سے لا تعلقی کا اعلان کر ے،خواجہ سعد رفیق ،طلال چوہدری ،احسن اقبال ،پرویز رشید ،مشاہد اللہ اور نہال ہاشمی جیسے (ن) لیگ کے نو سر بازوں کا ٹو لہ نواز شریف کو بچانے کے لیے ترجمان بنے ہوئے ہیں ان کے شور مچانے سے نواز شریف احتساب سے نہیں بچ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرح آصف علی زرداری بھی احتساب کے خوف سے باہر بھا گے ہو ئے ہیں ، تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے حکمرانوں نے لوٹ مار کو ترقی کا نام دے رکھا ہے پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد احتجاج کی بھرپور تیاریا ں شروع کر دیں ۔