انسداد ڈینگی کیلئے موثر ترین حکمت عملی لاروا کا خاتمہ ہے ،عبداللہ خان سنبل

انسداد ڈینگی کیلئے موثر ترین حکمت عملی لاروا کا خاتمہ ہے ،عبداللہ خان سنبل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) انسداد ڈینگی کے لیے موثر ترین حکمت عملی ڈینگی لاروا کا خاتمہ ہے جس کے لیے ڈیپ لاروا سرویلنس کو اختیار کیا جائے۔ ڈینگی لاروا سرویلنس سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور اسی رفتار کو نومبر کے مہینے میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔ ان ڈور چیکنگ صبر آزما ضرور ہے مگر اس کو نہایت تفصیل کے ساتھ سرانجام کیا جائے۔ ہر ان ڈور چیکنگ کے دوران آگاہی پمفلٹس ضرور تقسیم کیے جائیں۔ ہر گھر کا رہائشی جب انسداد ڈینگی لاروا مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دے گا وہی ڈینگی کے مکمل خاتمہ کی ضمانت ہوگا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار داتا گنج بخش ٹاؤن کے علاقے اسلام پورہ، ریواز گارڈن کے انسداد ڈینگی دورے کے موقع پر کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے فیلڈ ٹیموں کے کام اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ فیلڈ ٹیموں نے ریواز گارڈن کے ایک گھر کے ایئرکولر کی چیکنگ کے دوران ایئرکولر میں فالتو پڑے ہوئے پانی میں سے ڈینگی لاروا بھی پکڑا۔ فیلڈ ٹیم سپروائزر نے بتایا کہ اس گھر کے دروازے پر ڈینگی سے خبردار کا سرخ سٹکر چسپاں کرنے کے علاوہ گھر مالکان کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔


۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ریواز گارڈن میں موجود واسا کے دفتر میں الیکٹرک واٹر کولر کو بھی چیک کیا۔