عالمی جونیئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کل سے ملائیشیاء میں شروع ہوگی

عالمی جونیئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کل سے ملائیشیاء میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)عالمی جونیئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ (کل) جمعرات سے ملائیشیاء میں شروع ہوگی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ میں 5 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جن میں طلحہ طالب 62 کلوگرام جس نے سمویا یوتھ گیمز 2015ء میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، قومی چمپئن فرحان امجد 77 کلوگرام میں اور محمد ثاقب سعید 85 کلوگرام جس نے کامن ویتھ گیمز 2015ء میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، عبدالرحمن بٹ 85 کلوگرام نے ایشین یوتھ اور کامن ویلتھ جونیئر اینڈ یوتھ 2015ء سونے کے تمغے حاصل کئے اور محمد نوح دستگیر بٹ پلس 105 کلوگرام جس نے بھی کئی انٹرنیشنل سطح پر گولڈ میڈلز حاصل کئے ہیں، سکواڈ میں شامل ہیں ٹیم کے ہمراہ عرفان بٹ منیجر و قومی ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ عالمی اورکامن ویلتھ یوتھ، جونیئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر سے ملائشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔ یوتھ عالمی چمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر تک ٗ کامن ویلتھ یوتھ اینڈ جونیئر چمپئن شپ 26 سے 30 اکتوبر تک کھیلی جائیگی۔