ایشیئن چیمپئنز ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم ویزہ سے محروم کپتان کے بغیر ملا ئیشیا پہنچ گئی

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم ویزہ سے محروم کپتان کے بغیر ملا ئیشیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے لئے ملائیشیاء پہنچ گئی لیکن پاسپورٹ نہ ہونے پر کپتان پاکستان میں ہی رہ گئے، ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے کپتان کے بغیر ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ملائیشیاء میں ڈیرے ڈال لئے۔ کپتان محمد عرفان کو برطانوی سفارتخانے سے تاحال پاسپورٹ نہیں مل سکا۔ پاسپورٹ کے حصول کے لئے کپتان محمد عرفان نے اسلام آباد میں سفارتخانے کے کئی چکر بھی لگائے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ معاملہ بدھ کو بھی حل نہ ہوا تو متبادل کھلاڑی شامل کیا جائے گا جبکہ کپتان کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کو ملائیشیاء کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔