مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیور پول(آن لائن) انگلش پریمیر لیگ کے آٹھویں میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ انگلش پریمیر لیگ کا آٹھواں میچ لیور پول میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان کھیلا گیا میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے محتاط حکمت عملی اپنائے رکھی اور پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ دوسرے ہاف کے 48ویں منٹ میں لیور پول کے گول کیپر نے غلط پاس دیا جس پر زلا ٹنابراہمو ویچ کو گول کرنے کا بہترین موقع ملا مگر وہ اس سے فائدہ حاصل نہ کرسکے اور فٹبال جال میں نہ پہنچا سکے جبکہ دوسری جانب سائیڈ ریفری نے آف سائیڈ قرار دے کر فاؤل قرار دیدیا ۔53 منٹ میں پال پوگبا نے ابراہیموویچ کو خوبصورت پاس دیا اس دفعہ بھی وہ ہیڈ سے گول سکور کرنے میں ناکام رہے 58منٹ میں لیور پول نے کاؤنٹر اٹیک کرتے ہوئے گول سکور کرنے کا شاندار موقع بنایا جس کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے کیپر ڈیوڈ داہیا نے ناکام بنا دیا میچ کے سیکنڈ ہاف میں لیور پول نے اٹیکنگ گیم جاری رکھتے ہوئے یونائیٹڈ کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کو ڈیوڈ داہبا نے ناکام بنا دیا میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔