پاکستان سپورٹس بورڈکاہینڈبال کوچنگ کورس کے انعقادکافیصلہ

پاکستان سپورٹس بورڈکاہینڈبال کوچنگ کورس کے انعقادکافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈکے تعاون سے ملک کے تین مختلف شہروں میں ہینڈبال کوچنگ کورس کا انعقاد کر رہی ہے جس کا آغاز آج سے فیصل آباد میں ہو گا۔ فیڈریشن نے تین مختلف شہروں میں ہینڈبال کوچنگ کورس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پہلا کورس 19 سے 21 اکتوبر تک فیصل آباد، دوسرا کورس 23 سے 25 اکتوبر تک اسلام آباد جبکہ تیسرا اور آخری کورس 27 سے 29 اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہو گا۔ بحرین سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ہینڈبال فیڈریشن کے ماہر نبیل طحہ ان کورسز کو کنڈیکٹ کریں گے۔