ڈی جی سپورٹس پنجاب سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات

ڈی جی سپورٹس پنجاب سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے سپورٹس کے شعبہ میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کے درمیان ملاقات واپڈا ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کو چیئرمین واپڈا نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب بھر میں سپورٹس کمپلیکس اور گراؤنڈز میں بجلی کے کنکش اور دیگر سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی اور سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب سے مکمل تعاون کیا جائیگا، چیئرمین واپڈا نے سپورٹس کی ترقی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان سپورٹس کی بہترین سہولتیں ملنے پر اس جانب راغب ہورہے ہیں جس سے ملک میں سپورٹس کا کلچر فروغ پا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس کے انعقاد سے معاشرے پر صحت مند اثرات مرتب ہوتے ہیں، واپڈا سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجا ب سے مل کر کام کرے گا تاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں میسر ہوں اور ان کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرتا ہے، جتنی زیادہ سپورٹس ہوگی اتنا ہی زیادہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی،نوجوانوں میں سپورٹس کا شوق پیدا کرنے کیلئے تمام محکموں اور آرگنائزیشنز کو مل کر کام کرنا چاہئے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ملک میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دیا ہے، مستقبل میں واپڈا سے مل کر کام کریں گے۔
تاکہ نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔