چارسدہ ،الخیر یونیورسٹی کی ایسو سی ایٹ ڈگری درست قرار

چارسدہ ،الخیر یونیورسٹی کی ایسو سی ایٹ ڈگری درست قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیور و رپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے الخیر یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن کو درست قرار دیکر ڈائریکٹرایجوکیشن اور ڈی ای او کو 15روز کے اندر اندر درخواست گزار کو پی ایس ٹی پوسٹ پر بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھی اور جسٹس قلند ر علی پر مشتمل دو رکنی بینج کے سامنے پیر سباق کے رہائشی مس آسماء گل دختر مبارس خان نے بیرسٹر کامران قیصر کے وساطت سے ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (زنانہ ) اور دیگر کے خلاف اساتذہ کی غیر قانونی بھرتی او ر ان سے مبینہ نا انصافی کے حوالے سے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایم اے اردو ، ایم اے اسلامیات ، ایم ایڈ اور ایسو سی ایٹ ڈپلومہ ان ایجوکیشن کی حامل ہے مگر محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام نے الخیر یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ ان ایجوکیشن پر اعتراض اٹھا کر الخیر یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے غیر رجسٹر رقراردیکر درخواست گزار کو پی ایس ٹی پوسٹ پر تعینات کرنے سے انکار کیا ۔ درخواست گزار کے وکیل کامران قیصر ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کر تے ہوئے واضح کیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 30اپریل 2009سے 16اکتوبر 2011تک الخیر یونیورسٹی کا الحاق کینسل کر ایا تھا جبکہ درخواست گزار نے اکتوبر 2014میں الخیر یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ہے ۔ اس حوالے سے انہوں نے عدالت میں باقاعدہ تحریری ثبوت بھی پیش کئے ۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید سکندر شاہ نے سرکار کی طرف سے دلائل دئیے ۔ جسٹس وقار احمد سیٹھی اور جسٹس قلند ر علی پر مشتمل دو رکنی بینج نے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلے میں الخیر یونیورسٹی کی ایسو سی ایٹ ڈپلومہ ان ایجو کیشن کو درست قرار دیکر متعلقہ حکام کو درخواست گزار مس آسماء گل کو اپنے یونین کونسل میں 15روز کے اندر اندر پی ایس ٹی پوسٹ پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔