ڈیرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 46مشکوک گرفتار

ڈیرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 46مشکوک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ماہ ستمبر2016میں ڈیرہ پولیس کی ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ‘ان سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز میں46 مشکوک افراد ، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن ، منشیات اور مجر مان اشتہاری گرفتار کیے گئے‘ڈی پی او ڈیرہ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے ضلع میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف26سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیے۔ ان اپریشنز کے دوران4مجرم اشتہاری سیمت46مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 27غیر قانونی اسلحہ اور30کارتوس، 26کلو 200گرام چرس،1کلو 614گرام ہیروئن،افیون 40گرام اور136 بوتل شراب برآمد کی۔جبکہ2074گھراور332ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف24مقدمات درج کیے گئے۔ ضلع بھرمیں1259سکولوں کو چیک کرکے2سکولوں کی سیکورٹی نہ ہونے پران کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ضلع بھر کے361مقامات پر SNAPچیکنگ کے ذریعے309مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے76غیر قانونی اسلحہ اورکارتوس2934 اور 24مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ 1670حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ ستمبر کے دوران چیک کرکے سیکیورٹی انتظامات ناقص ہونے کی بناء پر 2حساس مقامات پر مقدمہ درج کیے گئے۔ جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پانچ مقدما ت درج کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے ماہ ستمبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر7557چالان کیے۔