تیمرگرہ ،تحصیل ناظم نے جھاڑوں پھیرکہ صفائی مہم کا آغاز کردیا

تیمرگرہ ،تحصیل ناظم نے جھاڑوں پھیرکہ صفائی مہم کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) تیمرگرہ شہر میں ہفتہ صفا ئی مہم کا آغاز ہو گیا ،سینکڑوں رضاء کار حصہ لینگے ،اس حوالے سے تحصیل نا ظم ریاض محمد ایڈو کیٹ نے شہید چوک تیمرگرہ میں جھاڑو لگا باقاعدہ ہفت روزہ صفا ئی مہم کا آغاز کیا ،جبکہ شہر یوں کے کثیر تعداد نے ریاض محمد کی قیاد ت میں صفا ئی کی اہمیت کے حو الے سے منعقدہ اگاہی واک میں شرکت کی ،شر کا ء نے اس موقع پر بینرزاور پلے کار ڈ اُ ٹھا رکھے تھے جس پر شہر کی صفا ئی کے حوالے سے نعر ے درج تھے ،اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر عطاء اللہ خان،تحصیل کنوینر اسفندیار خان ،امیرجماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ ملک شیر بہادر خان ،میاں شاکر ،ترجمان جماعت اسلامی دیر لوئیر انجنےئرحافظ یعقوب الرحمٰن اور تحصیل فنانس آفیسر بادشاہ محمد سمیت الخد مت فاونڈ یشن کے درجنوں رضاء کاراور ٹی ایم اے کے اہلکار موجو د تھے ،واک کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے تحصیل نا ظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈو کیٹ نے کہا کہ ہفتہ روزہ مہم کا مقصد ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ میں صفا ئی کی صو ر ت حال بہتر بناناہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے الخد مت فاونڈ یشن کے ر ضاء کار بھی بھی ٹی ایم اے اہلکاروں کی مد د کر ینگے ،انہو ں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین تیمرگرہ کے لئے میونسل ایڈ منسٹریشن کے عملے کی تعداد میں اضا فہ کیا جا رہا ہے انہو ں نے شہر یوں نے صفا ئی مہم کو کا میاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی ۔