تحصیل ثمر باغ ویلیج کونسل شینہ کا بجٹ اجلاس ،ناقص میٹریل کا نوٹس لینے کا مطالبہ

تحصیل ثمر باغ ویلیج کونسل شینہ کا بجٹ اجلاس ،ناقص میٹریل کا نوٹس لینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان ) تحصیل ثمر باغ ویلیج کونسل شینہ کا بجٹ اجلاس منعقد، ویلیج کونسل میں زیر تعمیر مختلف ترقیاتی کاموں میں سست روی اور ناقص میٹیرئل کے استعمال پر ناظمین کا محکمہ سی اینڈ ڈبلیوں پر اعتراضات ، اعلیٰ حکام کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر ناظمین کا میدان میں اترنے کیلئے متفقہ قرار داد پاس،گذشتہ روز ویلیج کونسل شینہ کے نائب ناظم خورشید الحق کی سربراہی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں جملہ کونسلران نے شرکت کی اس موقع پر ناظم وحید اللہ مشوانی نے 16لاکھ 70ہزار روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا جسے تمام کونسلران نے متفقہ طور پر منظور کیا ، بجٹ کے بعد ناظمین نے ویلیج کونسل میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اعتراضات اٹھائیں کہ گوجروں تا تنگی روڈ کی پختگی میں ایک طرف ناقص میٹیرئل استعمال کئے گئے ہیں تو دوسری جانب ٹھیکہ دار کا م ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقائی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہیں، اس کے علاوہ تنگی تا شینہ روڈ کے مرمت پر خرچ کئے جانے والے فنڈ میں بھی خرد برد کے اعتراضات اٹھائیں گئے اورپی سی سی روڈ شینہ محلہ بنشاہی وال کے ٹھیکہ دار کی جانب سے روڈ کا کچھ حصہ چھوڑ کر چلے جانے پر بھی ناظمین نے تحفظات کا اظہار کیا اس کے ساتھ ساتھ محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی کے پائپ لائن اور ٹیوب ویل کے خراب ٹرانسفرمر کی عدم مرمت پر بھی بحث مباحثہ ہواناظمین نے اس موقع پر متفقہ قرار داد پاس کیا کہ اگر دو ہفتوں کے اندر اندر محکمہ سی اینڈ ڈبلیوں اور پبلک ہیلتھ نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ناظمین راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔