عوام اور ملک سے مخلص رہنا مسلم لیگ کا مشن اور نظریہ ہے، انتخاب خان چمکنی

عوام اور ملک سے مخلص رہنا مسلم لیگ کا مشن اور نظریہ ہے، انتخاب خان چمکنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ صوبہ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جسمیں مسسز یاسمین کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان ۔مسسز یاسمین کا تعلق صوابی کے علاقہ جھنڈا سے ہے ۔ایک سوشل ورکر ار عوامی خدمت سے سر شاد ہے۔اُن کی بڑی بہن اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کی ممبر ہے ۔مسسز یاسمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بڑے سوچ بچار کے بعد اپنے خاندان اور دوستوں سے مشورہ کر کے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیاہے اور اب میرا جینا مرنا پارٹی کیساتھ ہے اور میں صوبے کے عوام کیلئے خدمت کے جذبے سے سرشاد ہو کر صوبے کے کونے کونے میں جا کر پارٹی کا منشور پہنچاؤ گا۔تقریب سے پارٹی کے سینئر نائب صدر مجیب الرحٰمن ، خواتین ونگ کی صوبائی آرگنائز مسسز آصفہ سرور ، رابعہ خان ،جنید ثاقب ، سیلم رضاء ، ارباب میر افضل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر انتخا ب خان چمکنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا منشور پاکستان کی نظریے کی پاسداری اور پاکستانی عوام کی خدمت اُنکی دہلیز پے کرناہے اور جب بھی پاکستان مسلم لیگ کو موقع ملا ۔اِنہوں نے اپنا دِن رات ایک کر کے پاکستانی عوام کی خدمت کی ہے۔اس وقت پاکستان نظریے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہمارے چاروں اطراف پاکستان کے دُشمنان موجود ہے جو پاکستان میں افراء تفریح ، دہشت گردی کی فضاء قائم رکھنا چاہتے ہیں جسکو انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ کے ممبران کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اور ہمیں یقین ہے کہ افواج پاکستان ہمیشہ کیطرح اب بھی پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ دینا بھی جانتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی افواج پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں اورپاکستانی عوام بھی پاکستان کیلئے ہر قسم قربانی دینا جانتے ہیں۔ اور پاکستان اسلام کے نظریے پے قائم ہونے والا ملک ہے اس لیے اس پے کوئی آنچ نہیں آئے گا۔اور ہمیشہ قائم و دائم رہنے والا اسلامی مملکت ہے جو انشاء اللہ آنے والے دِنوں میں فخر سے پوری دُنیا میں ایک منفرد مقام بنانے کا اہل ہوگا۔