وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدرمنتخب ہونے پر پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور دیگرکی مبارکباد

وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدرمنتخب ہونے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا آئندہ4سال کے لئے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہونے پر لاہورپارٹی کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،چوہدری محمد شہباز، رمضان صدیق بھٹی اورسید توصیف شاہ سمیت دیگرنے مبارکباد دی ہے،اوران کے ویژن، پاکستان اور جمہوریت کے لئے جاری خدمات کو بھی سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں سی پیک منصوبے کی وجہ سے معیشت کے میدان میں پاکستان بہت جلد ایشن ٹائیگر بن جائے گا،یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے غربت ،بے روز گاری اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا،اس قسم کے معاشی منصوبوں سے عوام کی معاشی ترقی کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام آئے گا،سی پیک پراجیکٹ میں گوادر منصوبہ ایک سونے کی چڑیا سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کے فضائی لنک بھی مثالی ہوں گے ،اپوزیشن کو اب مثبت سیاست کی طرف جانا ہوگا اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف وزیر اعظم میاں نواز شریف کے گرد ہی گھومتی ہے ، اس سے باہر وہ جانا ہی نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ ملک میں اب انتشار اور افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں نہ ہی عوام اس کے حق میں ہیں ، عوام کی نظریں اب سی پیک پراجیکٹ کی تکمیل پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے ان کے پاس عوام کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔
مبارکباد