سوئی گیس کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کیلئے آنیوالے افسران اورپولیس عملہ پر اسلحہ تان لیا

سوئی گیس کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کیلئے آنیوالے افسران اورپولیس عملہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)بھانہ ماڑی کے علاقہ وخو پل میں مشتعل شخص نے سوئی گیس کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کیلئے آنیوالے افسران اورپولیس عملہ پر اسلحہ تان لیا اورانہیں ذدوکوب کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کا انجینئر ٹاسک فورس ولید خان دیگر عملہ اورپولیس اہلکاروں کے ہمراہ بھانہ ماڑی کوہاٹ روڈ کے علاقہ وخو پل میں لگائے گئے سوئی گیس کے غیر قانونی کنکشن کے خلاف کاروائی کررہا تھا اس دوران غیر قانونی کنکشن کاٹنے پر طاہر اللہ ولد عبدالرزاق نامی شخص نے مشتعل ہوتے ہوئے اس کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا اوراسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا مشتعل شخص نے کنکشن کاٹنے کیلئے آنیوالی ٹیم پر اسلحہ تان لیا بعدازاں پولیس نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاہے۔