تخت بھائی ،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرایک آپریشن 5 اشتہاری 13 مشتبہ گرفتار

تخت بھائی ،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرایک آپریشن 5 اشتہاری 13 مشتبہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)تھانہ شہباز گڑھی کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن13 مشتبہ افرادسمیت05 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا گیا، منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق DPO مردان فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل سرکل کامران خان ،ایس ایچ اوشہباز گڑھی شکیل خان اور ایس ایچ اوز رورل سرکل کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس پی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ شہباز گڑھی کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔13مشتبہ افراد سمیت 05مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے۔50 مکانات چیک کئے گئے ۔ اس سرچ اپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف سرچ میں 4000گرام چرس بھی برامد کی گئی ۔05مشتبہ موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس ہوئی جبکہ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا ۔ 10 افراد کو زیر دفعہ 107/151اور03افراد کو زیر دفعہ 279ppcکے تحت گرفتار کئے گئے۔