ڈیرہ ،فلائنگ کوچ اور بائیک میں تصادم ،2 زخمی

ڈیرہ ،فلائنگ کوچ اور بائیک میں تصادم ،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پروآ میں تقویٰ موٹربارگین کے قریب کوچ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔ گاؤں رند میں سابقہ قتل مقالہ کی دشمنی کی وجہ سے ایک شخص کی فائرنگ سے دوست محمد زخمی ہوگیا،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں تقویٰ موٹر بارگین پروا کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ نمبر 7466/MNVکی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار نواب سلیم بلوچ ولد امان اللہ سکنہ نائیویلہ اور اسکا ہمراہی رمضان ولد غلام اکبر سکنہ جھوک ربنواز زخمی ہوگئے ۔ جن کو فوری ہسپتال داخل کردیا گیا ۔ پروآ پولیس نے نامعلوم فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گاؤں رند میں سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کی وجہ سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف دوست محمد کو زخمی کردیا اور موقع سے بھاگ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔