ڈیرہ میں ایک شخص سے بائیک اور موبائل چھین لیا گیا

ڈیرہ میں ایک شخص سے بائیک اور موبائل چھین لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کوٹ تگہ ترین میں دو مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیا ۔چودھوان پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود میں کوٹ تگہ ترین میں دو افراد نے موٹرسائیکل سوار عبداللہ جان سکنہ کوٹ تگہ سے موٹرسائیکل اور ایک موبائل چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ چودھوان پولیس نے عبداللہ جان کی رپورٹ پر مروت خان اور عجب خان قوم استرانہ سکنائے کھوئی بہارہ کے خلاف 382ppc کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔