ممبر ضلعی مصالحتی کمیٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

ممبر ضلعی مصالحتی کمیٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (پاکستان نیوز)ممبر ضلعی مصالحتی کمیٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ۔ مقتول کے دو ساتھی فائرنگ کے زد میں آکر شدید زخمی ہوئے ۔واقعات کے مطابق معروف سماجی شخصیت اورممبرڈی آر سی عبد العلی خان باموزئی ولد میر افضل خان سکنہ ڈاگئی اپنے دیگر دو ساتھیوں محمد نواز ولد شاہنواز خان سکنہ مرزا ڈھیر اور فواد ولد گل بادشاہ دلدار گھڑی کے ہمراہ موٹر کار میں جا رہے تھے کہ ڈاگئی شامبوڑ پل پر تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے زد میں آگئے جس سے عبد العلی موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔