جہانگیری بانڈہ میں ایک ہی گھرانے کے دو افراد نے خود کشی کرلی

جہانگیری بانڈہ میں ایک ہی گھرانے کے دو افراد نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک ( بیورورپورٹ )تحصیل تخت نصرتی کے علاقے جہانگیری بانڈہ میں ایک ہی گھرانے کے دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیری خان کی بہو زوجہ عابد نے زہریلی گو لیاں کھا کر اور شاہ زیب ولد نور علی نے پستول سے فائرنگ کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا ۔ زوجہ عابد کو زہریلی گولیاں کھانے کے بعد بنوں ہسپتال لے جایا گیا ۔ مگر جانبر نہ ہوسکی جب کہ شاہ زیب ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔ دونوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھائے گئے تو علاقے میں کہرا م مچ گیا اور فضاء سوگوار رہی۔