پشاور ، شہریوں کو داعش میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے پمفلٹ کی تقسیم پر2ملزم گرفتار

پشاور ، شہریوں کو داعش میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے پمفلٹ کی تقسیم پر2ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کے ارکان نے پشاورمیں شہریوں کو داعش میں شمولیت کی دعوت دینے اورتنظیم کے اغراض ومقاصد پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرنے شروع کردیے محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرکے پلوسئی کے علاقہ سے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو ارکان کو عوام کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دینے اورجہادی پمفلٹ تقسیم کر تے ہوئے گرفتا رکرلیا جبکہ ان کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پمفلٹ اورموبائل فون برآمد کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ تہکال کے علاقہ پلوسئی میں چند افرادکالعدم بین الاقوامی داعش تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرر ہے ہیں اورپاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی غرض سے عوام کو داعش میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پمفلٹ تقسیم کرنے والے دو ملزمان محمد اظہار ولد محمد غنی اورعبدالکبیر ولد عبدالرحمان سکنہ کندے بالاپلوسئی کو گرفتار کرلیا جبکہ انکے دیگر دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پمفلٹ ا وردو موبائل فون بھی برآمد کرلیے سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔